April 17, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

اسرائیل کا ایران پر جوابی حملے کا منصوبہ، انتہائی حساس امریکی معلومات لیک

USA PENTAGON

اسرائیل کے ایران کے خلاف جوابی حملے کے منصوبے سے متعلق انتہائی خفیہ معلومات لیک ہو گئی ہیں جس کے بعد امریکا نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اس معلومات پر مشتمل دستاویزات پر 15 اور 16 اکتوبر کی تاریخ درج ہے اور یہ جمعہ کو “مڈل ایسٹ اسپیکٹیٹر” نامی ایک ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شائع ہونے کے بعد آن لائن گردش کرنا شروع ہو گئیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے جڑے تین افراد نے اسے تحقیقات کی تصدیق کی ہے جب کہ ان میں سے ایک نے دستاویزات کی صداقت کی تصدیق کی۔

ایک امریکی عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ یہ لیک “بہت ہی تشویش ناک” ہے۔

یہ دستاویزات “ٹاپ سیکرٹ” کے طور پر نشان زد ہیں اور ان پر ایسے نشانات ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ انہیں صرف امریکا اور اس کے 5 اتحادی “پانچ آنکھیں” یعنی آسٹریلیا، کینیڈا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ دیکھ سکتے ہیں۔

یہ دستاویزات اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف ممکنہ حملے کی تیاریوں کی تفصیل فراہم کرتی ہیں۔

غزہ کے پناہ گزین اسکول میں اسرائیل کی شیلنگ، خواتین اوربچوں سمیت 18فلسطینی شہید

ایک دستاویز، جو قومی جغرافیائی انٹیلی جنس ایجنسی کے ذریعہ مرتب کی گئی ہے، میں کہا گیا ہے کہ منصوبے میں اسرائیل کے ہتھیاروں کی نقل و حمل شامل ہے۔

ایک اور دستاویز قومی سلامتی ایجنسی سے منسوب ہے اور اس میں اسرائیلی فضائیہ کی مشقوں کا ذکر ہے، جن میں ہوا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔

ایک امریکی عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ تحقیقات میں اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ پینٹاگون کی مبینہ دستاویزات تک کس کی رسائی تھی۔

چین کی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان ثالثی کی پیشکش

سی این این کا کہنا ہے کہ یہ لیک امریکا اور اسرائیل کے تعلقات کے انتہائی حساس وقت پر سامنے آئی ہے اور یہ اسرائیلیوں کو ناراض کرنے کا باعث بنے گی۔

یاد رہے کہ پچھلے سال امریکی انٹیلی جنس کی ایک بڑی لیک بھی جنوبی کوریا اور یوکرین سمیت اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو متاثر کر چکی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *