December 21, 2025 · 1 min read
ملک کے مختلف حصوں میں بارش کے باعث موسم کا مزاج بدل گیا
ملک کے مختلف حصوں میں بارش کے باعث موسم کا مزاج بدل گیا ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے کئی اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے۔
خوشاب شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سردی میں نمایاں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ بارش سے فضائی آلودگی میں کمی آئی جبکہ کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
پنڈدادنخان اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ شہریوں نے گرم ملبوسات کا استعمال بڑھا دیا ہے۔
چکوال میں موسم سرما کی پہلی ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، تاہم سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سرگودھا اور اس کے نواحی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش نے موسم کو ٹھنڈا اور خوشگوار بنا دیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں صوابی، نوشہرہ اور شبقدر سمیت مختلف علاقوں میں طویل خشک سالی کے بعد بارش شروع ہو گئی۔بارش کے باعث گردوغبار میں کمی اور موسمی بیماریوں میں کمی کی امید ظاہر کی جا رہی ہے.
لوئردیر اور گردونواح میں بارش سے شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔
میانوالی اور اطراف میں کہیں ہلکی بارش جبکہ کہیں بوندا باندی ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار مگر سرد ہو گیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع قلات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب پہنچ گیا ہے۔
Post Views: 113