April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

شفاف الیکشن کے لیے بات چیت کروانے کو تیار ہوں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

President Arif Alvi

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بات چیت کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں مگر بہت سے لوگ سیاسی بحران سے نکلنے کو تیار نہیں ہیں- کچھ لے دے کر الیکشن کا معاملہ نمٹا لینا چاہیے۔

صدر مملکت نے ایک انٹرویو میں‌ کہا کہ انتخابات ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل ہے- سیاست دانوں کے درمیان الیکشن پر بات ہونی چاہیے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عمران خان نے پیش کش کردی مگرموجودہ حکومت میں شامل سیاسی قیادت الیکشن پر متفق نہیں- کچھ لے دے کر الیکشن کا معاملہ نمٹا لینا چاہیے- میری کوششیں جاری ہیں جن کا زیادہ اظہار نہیں کرسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت شفاف الیکشن کے لئے تیار ہے تو ان سے بات کرسکتا ہوں، عمران خان

صدر مملکت نے کہا کہ فوج سے مثبت بات چیت رہتی ہے- آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر سب مل بیٹھ کر گفتگو کرلیں- امید ہے شہباز شریف کا رویہ مثبت ہوگا- مجھے ڈر ہے معاشی بحران اس نہج پر نہ چلا جائے کہ عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بحران کے حل کو بات چیت سے حل کرنے کے لیے میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہوئے ہیں مگر بہت سے لوگ سیاسی بحران سے نکلنے کو تیار نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجاب ، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختون خوا والے ہوشیار خبردار

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں، الیکشن کی تاریخ،شفاف الیکشن اور فی الوقت معاشی بہتری ، یہ تین چیزیں ملک کے لیے بہت ضروری ہیں۔

صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ میں اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مستقبل رابطے میں ہوں اور بحران کا حل نکالنے کے لیے کوشش میں مصروف ہوں۔ سیلابی صورت حال پر بھی قابو پانے کے لیے پیسے کی ضرورت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *