Imran Bajwa

جنرل باجوہ کے رجیم چینج کے اعتراف کے بعد انکوائری ہونی چاہیے، عمران خان کا مطالبہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رجیم چینج کا خود اعتراف کیا ہے- ان کے خلاف فوج کے اندر انکوائری ہونی چاہیے۔

وائس آف امریکا اردو کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ’اس وقت مسلم لیگ ن، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پی ڈی ایم سب ایک طرف کھڑے ہیں اور ہماری حکومت بھی ان سب نے مل کر گرائی تھی۔

فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں  سیاسی استحکام  کو فروغ ملے گا، جنرل قمر جاوید باجوہ

عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ نے ایک صحافی کو بیان بھی دیا ہے کہ ہم نے حکومت ان وجوہات پر گرائی تھی تو وہ رجیم چینج کا مان گئے ہیں، انہوں نے مل کر حکومت گرائی تھی اور اس کے بعد سب اکٹھے رہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے کہ جنرل باجوہ اَب صفائیاں دے رہے ہیں۔ لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اُنہوں نے سازش کر کے جو عمران خان کی حکومت گرائی وہ فیصلہ ٹھیک تھا۔ یہ ایک بڑا سوال ہے کہ ایک آرمی چیف کے پاس اتنی طاقت ہونی چاہیے کہ وہ ایک منتخب حکومت کو ختم کر سکے؟

پاناما کی وجہ سے نوازشریف جنرل باجوہ کو معاف نہیں کررہا، عمران خان

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر حکومت انہیں گرفتار کرتی ہے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ اُن پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے جس کے بعد اُنہیں دوسری زندگی ملی ہے۔ لیکن اُن کی گرفتاری پر جو ردِعمل آئے گا، اسے کوئی نہیں سنبھال سکے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

عمران خان نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ مجھے نااہل کرا کر جیل میں ڈال دیا جائے، کیوں کہ یہ سب خوف زدہ ہیں کہ جب بھی انتخابات ہوں گے تو یہ ہار جائیں گے۔

پاناما کی وجہ سے نوازشریف جنرل باجوہ کو معاف نہیں کررہا، عمران خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں