دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق کانفرنس کے موجودہ سیشن کے ایجنڈے میں جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام، روایتی ہتھیاروں پر کنٹرول اور جوہری تصادم کے ممکنہ خطرات کے تدارک کے بنیادی نکات شامل ہیں۔
پاکستانی مندوب نے افتتاحی کلمات میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد بین الاقوامی اسٹریٹجک توازن اور خطے میں پائیدار امن کے فروغ کے لیے تمام رکن ممالک کے ساتھ متوازن انداز میں کام جاری رکھے گا۔