March 21, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیخدا کا بندہ خدا سے ملا، اسرائیلی حملے میں علی لاریجانی شہید ہو گئےعید الفطر 2026: پاکستان ریلوے کا 4 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ، اطلاق ہوگیاعوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا، پیٹرول فی لیٹر 8 روپے کا اضافہایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ہولڈر اور شیفرڈ کا عالمی ریکارڈ، ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدفعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیخدا کا بندہ خدا سے ملا، اسرائیلی حملے میں علی لاریجانی شہید ہو گئےعید الفطر 2026: پاکستان ریلوے کا 4 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ، اطلاق ہوگیاعوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا، پیٹرول فی لیٹر 8 روپے کا اضافہایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ہولڈر اور شیفرڈ کا عالمی ریکارڈ، ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف

عدالت کا اسلام آباد میں‌ راول جھیل کنارے نیوی سیلنگ کلب کو گرانے کا حکم

NAVAL SAILING CLUB e1641545142999

اسلام آباد ہائی کورٹ نے راول جھیل کے کنارے نیوی سیلنگ کلب کو 3 ہفتے میں گرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریئل اسٹیٹ کاروبار کیلئے ادارے کا نام استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے شہری زینت سلیم کی درخواست پر جمعرات کے روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ذمہ داروں کے خلاف کرمنل کارروائی کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کو بھی اختیار نہیں تھا کہ وہ نیول فارمز کو این اوسی جاری کرتا۔

عدالت نے مختصر فیصلے میں‌کہا کہ سیلنگ کلب غیر قانونی ہے- نیوی کا اختیار نہیں کہ وہ کسی بھی قسم کے رئیل اسٹیٹ وینچر میں شامل ہو۔ اتھارٹی کو اختیارنہیں تھا کہ نیوی کو این او سی جاری کرتی۔ پاکستان نیوی نے نیشنل پارک ایریا پر تجاوزکیا، سیلنگ کلب غیرقانونی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں‌ کہا کہ سابق نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نےغیرقانونی عمارت کا افتتاح کر کے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی۔ عدالت نے غیرقانونی عمارت میں ملوث افراد کے خلاف مس کنڈکٹ اور فوجداری کارروائی کا حکم دیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف کرمنل کارروائی کا حکم بھی عدالت کے مختصر فیصلے میں شامل ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے گذشتہ روز نیول فارمز اور نیوی سیلنگ کلب کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد آج محفوظ فیصلہ سنایا-

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *