سکیورٹی فورسز کا کوہاٹ میں کلیئرنس آپریشن مکمل، تمام دہشت گرد ہلاک

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے کوہاٹ میں 20 گھنٹے طویل کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ کوہاٹ میں حالیہ عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد شروع کیا گیا کلیئرنس آپریشن کامیابی سے اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔ 20 گھنٹے طویل اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، حملے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 دہشت گرد ہلاک

ابتدائی حملے کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ فورسز نے منظم انداز میں متاثرہ علاقے کو کلیئر کیا، جس کے دوران شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا اور علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں دہشت گردی کے دوواقعات میں 11 افراد قتل

حکام نے اب علاقے کو مکمل طور پر کلیئر قرار دے دیا ہے، تاہم گردونواح میں سکیورٹی ہائی الرٹ پر رکھی گئی ہے۔ اس آپریشن کی کامیابی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوجی دستوں کی دہشت گردی کے خلاف مستعدی اور فوری رسپانس کی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *