April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک ہی دن 2 مقدمات میں ضمانت مل گئی

IMRAN KHAN GOT BAIL

سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک ہی دن 2 مقدمات میں ضمانت مل گئی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں ایک لاکھ کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی- سیشن عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مقدمے میں 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی۔

خاتون جج اورپولیس افسران کے بارے میں دھمکی آمیز پر دہشتگردی کا مقدمہ۔ سابق وزیراعظم عمران خان پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کے روبرو پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پیمرا نے عمران خان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی لگا دی

دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان  نے دلائل میں عدالت کو بتایا کہ پراسیکیوشن کے مطابق 3 لوگوں کو دھمکیاں دی گئیں۔۔۔آئی جی،ایڈیشنل آئی جی اور خاتون جج کا نام لکھا گیا۔ ان تینوں میں سے کوئی بھی مدعی نہیں بنا اور پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا-

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی- عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے اور یکم ستمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ بابر اعوان نے استدعا کی کہ عمران خان 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ لہذا زیادہ مدت کے لیے عبوری ضمات دی جائے۔ جسے جج نے مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ابھی یکم ستمبر تک ہی عبوری ضمانت دے رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں: شہبازگل کو مزید ٹیسٹوں کے لیے وارڈز میں‌منتقل کردیا گیا

دوسری جانب عمران خان دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں ضمانت کےلیے سیشن عدالت پہنچے۔ایڈیشنل سیشن جج  طاہرعباس سپرا نے سماعت کی۔وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 7 ستمبر تک منظور کرلی۔ سیشن عدالت نے اسد عمر اور شہریارآفریدی کی بھی 7 ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

یوٹیوب چینل دیکھنے کے لیے یہاں‌کلک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *