محکمہ موسمیات نے سندھ، بلوچستان سمیت ملک کے متعدد حصوں‌ میں‌ بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں سندھ، بلوچستان کے کچھ حصوں اور ملک کے دیگر علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوں گی اور اس سلسلے میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کے طاقتور سلسلے مسلسل ملک میں اور بالخصوص جنوبی حصوں میں داخل ہو رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 358 افراد  جاں بحق  اور 181 زخمی ہوئے

ان موسمی حالات کے زیر اثر مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، کراچی، ٹھٹہ، بدین، سجاول، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ اور جامشورو میں وسیع پیمانے پر بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز اور بہت تیز بارش متوقع ہے۔

بحیرہ عرب میں موجود ’بپر جوائے‘ نامی سمندری طوفان میں شدت

سکھر، لاڑکانہ، خیرپور اور جیکب آباد میں بھی 22 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر اور پنجگور میں بھی 22 اگست تک بارش، ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ملک کے شمالی علاقوں میں بارش کی تباہ کاریاں — جانی و مالی نقصان، سڑکیں بند

اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی پنجاب (راولپنڈی، اٹک، مری/گلیات، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور)، خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی) میں بھی 22 اگست تک کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سندھ کے نشیبی علاقوں بشمول کراچی، ٹھٹہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ اور جامشورو میں طوفانی بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے۔

امریکا اسرائیل کی حمایت میں‌ آگیا، ایران کی 3 جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا

اسی طرح بلوچستان کے شمالی اور جنوب مشرقی حصوں میں طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، تیز بارشیں، آندھیاں اور بجلی کڑکنے کے واقعات کچی عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، بورڈز، گاڑیوں اور سولر پینلز جیسی کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

عوام، مسافروں اور سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ غیر ضروری طور پر خطرناک علاقوں میں نہ جائیں اور تازہ ترین موسمی خبروں سے باخبر رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *