چین میں پانی کی سطح پر دنیا کا جدید ترین سولر پلانٹ تیار

چین میں سولر پلانٹ

چین میں پانی کی سطح پر شمسی توانائی کا ایک جدید منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے، جو مکمل طور پر سمندری پانی پر قائم ہے اور ہر سال ایک کروڑ 67 لاکھ یونٹ صاف توانائی پیدا کرے گا۔

چین میں پانی کی سطح پر تیار کیا گیا تیرتا ہوا شمسی توانائی کا منصوبہ اب مکمل ہو چکا ہے۔ یہ منصوبہ مکمل طور پر سمندری پانی پر قائم ہے جہاں کئی ہزار سولر پینل نصب کیے گئے ہیں۔
’پلینٹ نائن‘ کے گرد 20 تپتے چاند کی موجودگی کا امکان
پندرہ ایکڑ رقبے پر پھیلا یہ پلانٹ ساڑھے سات میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو کہ ہر سال 1 کروڑ 67 لاکھ یونٹ صاف، قابلِ تجدید بجلی فراہم کرے گا۔

سائنسدانوں‌ نے برقی طور پر زخموں‌ کو بھرنے والا جیل تیار کرلیا

منصوبے میں زنگ سے بچاؤ کے لیے مخصوص فلوٹس اور سمندری حیات سے تحفظ کے لیے جدید حفاظتی ڈھانچے شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، سولر پلانٹ کو پانی پر مستحکم رکھنے کے لیے مضبوط اینکرنگ سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔

سائنسدانوں کی حیرت انگیز دریافت،کائنات میں پانی کا ایک بہت بڑا ذخیرہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے بجلی پیدا کرنے کی لاگت میں تقریباً 10 فیصد تک کمی ممکن ہو سکے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ منصوبہ ساحلی علاقوں کے لیے ایک قابلِ تقلید ماڈل ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *