April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

کراچی کے مسائل کے حل کی ذمہ دار سندھ حکومت

PM IMRAN KHAN IN KHI MEETINGS e1571664372154

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر ہاؤس میں پی ٹی آئی ممبران سندھ اسمبلی نے ملاقات کی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اعظم سواتی، خسرو بختیار، علی زیدی، فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمربھی موجود تھے۔ ممبران صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں اور مسائل سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کراچی میں جاری اور زیر غور وفاقی منصوبوں پر بریفنگ دی جب کہ گورنر سندھ نے یقین دلایا کہ کے فور منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے اور وفاق کو کراچی میں پانی، ٹرانسپورٹ، ویسٹ منیجمنٹ اور دیگر مسائل کا مکمل ادارک ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں کراچی کے عوام اور کراچی کے مسائل کو نظر انداز کیا گیا، سندھ کے معاشی حالات کرپشن کی وجہ سے ابتر ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے لیکن عوامی فلاح کے لیے وفاق اپنے وسائل کے مطابق کراچی کے مسائل کے حل میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا ہماری حکومت کو تاریخ کا سب سے بڑا معاشی خسارہ ورثے میں ملا لیکن اب ملک کی معاشی صورتحال بہت حد تک بہتر ہو چکی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو کراچی کے ممبران اسمبلی سے رابطے مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایک وفد نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *