April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

رانجھا رانجھا کے بھولے کی چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین پر انٹری

RANJHA RANJHA BHOLA IMRAN ASHRAF

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اور باصلاحیت اداکار عمران اشرف نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’رانجھا رانجھا کردی‘ میں ’بھولے‘ کا کردار نبھاتے ہوئے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور لوگوں کے دل جیت لیے۔

اداکار عمران اشرف نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری سنائی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب سلور اسکرین پر ڈیبیو کے لیے تیار ہیں اور امید ہے کہ وہ سلور اسکرین پر بھی اپنی بہترین اداکاری دکھا کر سب کی توجہ کا مرکز بنیں گے۔

عمران اشرف اپنی ڈیبیو فلم ’دم مستم‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے جو آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔
فلم’دم مستم‘ میں الف اللہ اور انسان ڈرامے کے باکمال اداکار عمران اشرف کے مدمقابل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اسٹار اَمر خان ہوں گی۔
عمران اشرف کی ڈیبیو فلم ’دم مستم‘ کی ہدایت کاری معروف فلم ’سپر اسٹار‘ کے ہدایت کار احتشام الدین کریں گے اور فلم کے پروڈیوسر عدنان صدیقی ہیں۔
’دم مستم‘ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہوگی جس کی کہانی اس فلم کی ہیروئن امر خان نے ہی لکھی ہے۔
امر خان کو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھے ابھی کچھ زیادہ وقت نہیں ہوا، اداکارہ حال ہی میں جیو ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’دل گم شدہ‘ میں بھی اداکاری کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

عمران اشرف نے اپنی ڈیبیو فلم کی خبر مداحوں سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ شروع کرتے ہیں اللہ کے نام سے، میری پہلی فلم۔‘ ساتھ ہی انہوں نے فلم کی چند کاسٹ کا بھی ذکر کیا جس میں سہیل احمد، سلیم معراج، عدنان شاہ ٹیپو اور دیگر لوگ بھی شامل ہیں۔
عمران اشرف نے جیسے ہی انسٹاگرام پر اپنی سلور اسکرین پر انٹری کی خبر سنائی تو ان کے مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی فلم کی کامیابی کے لیے انہیں دعائیں بھی دیں۔
بھولا کے مداحوں کا ان کے لیے نیک خواہشات کا سلسلہ تا حال جاری ہے اور انہیں عمران اشرف کی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔
[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *