April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

پی ایس ایل 5، کھلاڑیوں‌کی کیٹیگریز کا اعلان

PSL 5 TEAMS GROUND CAPS

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا ۔
نئی کیٹیگریز کا اعلان پی سی بی نے تمام فرنچائزوں کی رائے کے بعد کیا۔
شاہین شاہ آفریدی، سہیل تنویر، عماد وسیم اور محمد نواز کو پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی مل گئی ہے جب کہ پچھلے سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کی ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں تنزلی کی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق نئی کیٹیگریز کے اعلان کے بعد اب ٹیمیں پلیئرز ری ٹینشن اور ٹریڈ کرسکیں گی تاہم پلیئرز کی ری ٹینشن اور ٹریڈ اس کیٹیگری میں ہی ہوگی جس میں وہ ہیں۔قومی ٹی ٹوینٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سہیل تنویر ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں آگئے ہیں جب کہ عماد وسیم اور محمد نواز بھی پہلے ڈائمنڈ میں تھے جب کہ شاہین شاہ آفریدی گولڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں آئے ہیں۔

بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، کامران اکمل، محمد عامر، محمد عرفان، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہد آفریدی، شعیب ملک اور وہاب ریاض بھی ٹاپ کیٹیگری میں ہیں۔

احمد شہزاد، امام الحق، حارث سہیل، افتخار احمد اور احمد اکمل کی کیٹیگری اب پہلے سے بہتر ہوئی ہے اور ایہ اب ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں۔آصف علی، جنید خان، یاسر شاہ اور عثمان شنواری بھی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل ہیں ۔ پچھلے سیزن میں اسلام آباد کے کپتان نامزد ہونے والے محمد سمیع ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں چلے گئے۔

2019 میں لاہور قلندرز کی دریافت حارث روف ٹیلنٹ ہنٹ کیٹیگری سے گولڈ میں آگئے اور قلندرز کے سہیل اختر بھی گولڈ کیٹیگری میں ہیں جب کہ عمر خان پچھلے سیزن میں نمایاں پرفارمنس کے باوجود بھی ایمرجنگ کیٹیگری میں برقرار ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایک کرکٹر مسلسل دو سال تک ایمرجنگ کیٹیگری میں رہ سکتا ہے ۔ پی سی بی کے مطابق غیر ملکی کرکٹرز اور پہلی مرتبہ لیگ میں شامل ہونے والے پلیئرز کی فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *