April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

شاہ رخ خان کو ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کی کامیابی کے بعد قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

SHAH RUKH KHAN SECURITY NAYAUJALA

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کو ان کی لگاتار دو ہٹ فلموں ‘جوان’ اور ‘پٹھان’ کی شاندار کامیابی کے بعد قتل کے دھمکی آمیز پیغامات ملنے لگے جس کے بعد اداکار کو Y+ سیکیورٹی دی گئی ہے۔

شاہ رخ خان نے رواں سال بالی ووڈ کو دو سُپر ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں فلم ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ شامل ہیں، ‘جوان’ ریلیز کے ایک ماہ بعد بھی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے، انہی شاندار کامیابوں کے دوران مہاراشٹر حکومت نے کنگ خان کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو قتل کے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں جس کے بعد مہاراشٹر حکومت نے کنگ خان کو Y+ سیکورٹی فراہم کی ہے، مہاراشٹر کے وی آئی پی سیکیورٹی یونٹ کے کمانڈوز کی ٹیم ہر وقت بالی ووڈ سُپر اسٹار کے ساتھ رہے گی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر ‘منت’ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، ممبئی پولیس کے 4 اہلکار 24 گھنٹے اداکار کے گھر کی حفاظت کریں گے، اس کے علاوہ اداکار جب بھی کہیں گھر سے باہر جائیں گے تو ان کی سیکیورٹی میں ایک تربیت یافتہ کمانڈو کے ساتھ ٹریفک کلیئرنس گاڑی بھی ہوگی جو ٹریفک کو کلیئر کرے گی تاکہ کوئی اداکار کی گاڑی کے آگے یا پیچھے نہ آئے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو کسی پروموشن مہم کی ضرورت نہیں، فلم ڈائریکٹر

اس سے قبل بھی بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کو دو پولیس کانسٹیبلوں کی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کا بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر رہا ہے، رواں سال اُن کے کیریئر کا بہترین سال رہا ہے، یش راج فلمز کی ’پٹھان‘ نے پوری دنیا میں کامیابی سے بزنس کرتے ہوئے 1050 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا جبکہ ایٹلی کی ’جوان‘ اب تک پوری دنیا میں 1090 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں:انتہا پسند ہندووں نے بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’پٹھان‘ کے پوسٹر پھاڑ دیئے

شاہ رخ خان کی دونوں فلمیں 2141 کروڑ کا بزنس کرچکی ہیں اور کنگ خان انڈسٹری کے واحد اداکار بن گئے ہیں جن کی دو فلموں نے ایک برس میں ایک ہزار سے زائد کا بزنس کیا ہے۔

اداکار کی ایک میگا فلم ’ڈنکی‘ باقی ہے جسے راج کمار ہیرانی بنارہے ہیں، ‘پٹھان’ اور ‘جوان’ کے بعد اب وہ اپنی سال کی تیسری ریلیز ‘ڈنکی’ کی تیاری کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *