April 13, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

کیا سارہ علی خان اور جھانوی کپور کے درمیان دوستی ختم ہو گئی ہے؟

سارا علی خان اور جھانوی کپور

بالی وُڈ کے ستاروں کے درمیان افیئرز کی خبریں آنا اور پھر اُن افیئرز کے ٹوٹنے کی ہیڈلائنز بننا تو معمول کی بات سمجھی جاتی ہے تاہم حالیہ دنوں میں سارہ علی خان اور جھانوی کپور کے درمیان دوستی ختم ہونے کی خبریں بھی گردش کرنے لگی ہیں۔ ویب سائٹ ’کُوئی مُوئی‘ کے مطابق معروف شو ’کافی وِد کرن‘ کے جاری سیزن کی تیسری قسط میں سارہ علی خان اور اور اُن کی دوست اننیا پانڈے بطور مہمان آنے والی ہیں، جس کے بعد بالی وُڈ مداحوں کو اس بات پر تشویش ہے کہ کیا سارہ علی خان اور جھانوی کپور کے درمیان دوستی ختم ہو گئی ہے؟

’اکشے کمار بھوت بنیں گے کیا؟‘ فینز فلم خاکی کے سیکوئل پر ناخوش

’کافی وِد کرن‘ کے ساتویں سیزن کی آخری قسط میں سارہ علی خان کے ساتھ جھانوی کپور نے شرکت کی تھی تاہم اس مرتبہ سارہ کے ساتھ اُن کی دوست اننیا پاںڈے شریک ہوں گی۔ سارہ علی خان نے 2018 میں فلم ’کیدارناتھ‘ سے بالی وڈ میں اپنا ڈیبیو کیا تھا جبکہ اننیا پانڈے نے 2019 میں ریلیز ہوئی فلم ’سٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔

پرینکا چوپڑا ممبئی فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر

دوسری جانب کرن جوہر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے شو ’کافی وِد کرن‘ کی اگلی اقساط کا پرومو جاری کیا گیا جس میں سارہ علی خان اور اننیا پانڈے کو ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سارہ اور جھانوی کے درمیان دوستی ختم ہونے کی خبریں شاید درست نہیں ہیں کیونکہ دونوں اداکاراؤں کو حالیہ دنوں میں ایئرپورٹ پر ایک ساتھ بات چیت کرتے دیکھا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *