April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

سجل علی کا برطانوی اداکارہ ایما تھامسن کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا

SAJJAL ALI BHHNGRA

پاکستانی اداکارہ سجل علی کی برطانوی اداکارہ ایما تھامسن کے ساتھ ڈھول کی تھاپ بھنگڑا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم (Whats love got to do with it) کا لندن میں رنگارنگ پریمئیر ہوا جس میں فلم کی مرکزی اداکارہ سجل علی فلم کے دیگر ہالی ووڈ اداکاروں اور فلم کے بھارتی ہدایتکار شیکھر کپور نے بھی شرکت کی۔

کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کی تصویر کے سب سے زیادہ لائیکس

اس موقع پر سجل علی اور ہالی ووڈ اداکارہ ایما تھامسن اپنی فلم کی پہلی شروعات کا پُر جوش انداز میں جشن مناتے ہوئے نظر آئیں سجل علی نے ایما تھامسن کے ساتھ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

سجل علی کے مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی اس ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ مداح ایما تھامسن کی بھنگڑا کرنے کی کوشش کو بھی خوب سراہا رہے ہیں۔

فلم کے لندن پریمئیر پر سجل علی گہرے نیلے رنگ کا غرارہ پہن کر جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔ سجل علی کے خوبصورت لباس اور اسٹائل نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم (Whats love got to do with it) میں پاکستانی رسم و رواج، رہن سہن دکھانے اور عالمی سطح پر مسلمانوں کے حوالے سے قائم منفی تاثر کو ختم کر کے بہتر انداز میں نمائندگی کرنے کی کوشش کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *