March 19, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیخدا کا بندہ خدا سے ملا، اسرائیلی حملے میں علی لاریجانی شہید ہو گئےعید الفطر 2026: پاکستان ریلوے کا 4 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ، اطلاق ہوگیاعوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا، پیٹرول فی لیٹر 8 روپے کا اضافہایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ہولڈر اور شیفرڈ کا عالمی ریکارڈ، ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدفعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیخدا کا بندہ خدا سے ملا، اسرائیلی حملے میں علی لاریجانی شہید ہو گئےعید الفطر 2026: پاکستان ریلوے کا 4 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ، اطلاق ہوگیاعوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا، پیٹرول فی لیٹر 8 روپے کا اضافہایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ہولڈر اور شیفرڈ کا عالمی ریکارڈ، ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف

پی ٹی آئی کا اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سےاہم فیصلہ

PM IMRAN KHAN MEETING

پی ٹی آئی نے اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سےاہم فیصلہ کرلیا-

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف راولپنڈی کے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی، صداقت عباسی، شیخ راشد شفیق اور صوبائی وزیر راجہ بشارت سمیت دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا کہیں گے تو ایک منٹ کی دیرنہیں ہوگی، پرویز الٰہی کا اعلان

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، تحریک انصاف کی سیاسی حکمتِ عملی اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے گی۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہوکر اپنے استعفے دیں گے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی ملک بھر میں جاری احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی۔ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے تمام ارکان نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات، صدر مملکت سے اسحاق ڈار کی ملاقات

اراکین اسمبلی نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی کی امانت ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ معاشی اور سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی غیر موثر پالیسوں نے ملک ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے۔پاکستان بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *