اسٹاک مارکیٹ میں تیزی: جنگ بندی کے اعلان کے بعد پی ایس ایکس میں ریکارڈ ساز تیزی، عالمی مارکیٹیں بھی نہال PSX
کراچی: امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مالیاتی منڈیوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔
ہنڈریڈ انڈیکس کی بلند ترین پرواز مارکیٹ کے آغاز پر ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں 16,594 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1,64,594 کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 1,48,000 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
یو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف
عالمی منڈیوں کی صورتحال جنگ کے بادل چھٹتے ہی عالمی سرمایہ کاروں نے سکھ کا سانس لیا:
-
امریکہ: S&P 500 فیوچرز میں 2 فیصد سے زائد اضافہ۔
-
یورپ: یورپی مارکیٹوں میں 5 فیصد تک کی بڑی چھلانگ۔
-
ایشیا: جاپان کے نکئی انڈیکس میں 5 فیصد اور جنوبی کوریا کے کوسپی میں 6 فیصد تیزی دیکھی گئی۔
ماہرین کی رائے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کامیاب ثالثی اور جنگ بندی کے فیصلے نے عالمی معیشت کو بڑے بحران سے نکال لیا ہے۔ تیل کی سپلائی بحال ہونے کی امید نے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر دیا ہے، جس کا براہِ راست اثر اسٹاک مارکیٹ پر نظر آ رہا ہے۔
