پاکستان سپر لیگ، راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے

PSL10 nayayujala pak

پاکستان سپر لیگ کا دوبارہ آغاز آج سے، راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی آمنے سامنے
پاکستان میں کرکٹ کا جشن ایک بار پھر لوٹ آیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کا آج (ہفتہ) سے دوبارہ آغاز ہو رہا ہے، جہاں پہلے مقابلے میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گی۔

عالمی ستارے ایک بار پھر ایکشن میں
ایونٹ کے دوبارہ آغاز پر دنیائے کرکٹ کے بڑے نام ایک بار پھر پی ایس ایل کا حصہ بن رہے ہیں۔ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز میں شامل ہو چکے ہیں، جب کہ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ کا دوبارہ حصہ بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹر رسی وین ڈر ڈیوسن بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہیں۔ شکیب الحسن سمیت دیگر سپر اسٹار غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

مکمل تیاریاں، میدان سجا، تماشائی تیار
پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ 17 مئی سے شروع ہونے والے میچز کا فائنل 25 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ٹکٹ پالیسی میں آسانی، پہلے خریدے گئے ٹکٹس قابلِ استعمال
پی ایس ایل کے ملتوی شدہ میچز کے لیے خریدے گئے ٹکٹس اب نئے شیڈول کے مطابق استعمال کیے جا سکیں گے۔
پی سی بی کے مطابق:

8 مئی کے ٹکٹ اب 17 مئی کے میچ میں

9 مئی کے ٹکٹ 18 مئی کے میچ میں

اور 10 مئی کے ٹکٹ 19 مئی کے میچ میں استعمال کیے جا سکیں گے۔

ٹکٹس کی نئی فروخت بھی جاری ہے، اور شائقین کرکٹ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بروقت اپنی نشستیں محفوظ کر لیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *