April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

عمران کے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی پولیس زمان پارک میں داخل، کارکن گرفتار

police in zaman park lahore imran khan residence

عمران خان کے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا اور کیمپس اکھاڑ پھینکے۔

لاہور ہائیکورٹ کا حکم، عمران خان کی گرفتاری کےلیے زمان پارک میں پولیس آپریشن معطل

پولیس کا لاہور میں عمران خان کے گھر زمان پارک میں آپریشن جاری ہے۔ سی سی پی او لاہور خود کارروائی کی نگرانی کر رہے ہیں۔ پولیس عمران خان کے گھر کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوگئی۔

زمان پارک کے علاقے کو مکمل سیل کردیا گیا ۔ پولیس کے ساتھ واٹر کینن، بلڈوزر اور قیدیوں کی وین ہے۔ پولیس نے کرین کی مدد سے پی ٹی آئی کے کیمپس اکھاڑ دیے اور بیریئرز و کنٹینرز ہٹادیے۔

گھر سے اسلحہ برآمد

پولیس نے گھر سے اسلحہ برآمد کرلیا، جن میں 16 رائفلیں شامل ہیں۔

توشہ خانہ کیس، اسلام آباد ہائی کورٹ‌نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ اسلحہ سرکاری نظر آرہا ہے، بطور وزیراعظم عمران خان کو یہ اسلحہ دیا گیا تھا لیکن انہوں نے منصب سے ہٹنے کے بعد یہ اسلحہ واپس نہیں کیا۔

آپریشن سرچ وارنٹ پر کیا گیا

پولیس کی جانب سے وضاحت سامنے آئی ہے کہ آپریشن سرچ وارنٹ کے بعد کیا گیا۔ سرچ وارنٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ابہر گل نے جاری کیا تھا۔

عمران خان کے گھر کے باہر سے درجن بھر کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارکنوں کی طرف سے مزاحمت کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے کارکنوں کو قابو کرنے کےلیے شیلنگ کی۔

عمران خان نے وارنٹ منسوخی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی اور تصاویر میں نظر آنے والے مشتعل افراد کو گرفتار کیا گیا۔ زمان پارک میں موجود کارکنوں کی شناخت کا عمل کیا جائے گا اور لاہور پولیس پر حملہ کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کو گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *