April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

خیبر پختون خوا کو انسداد دہشت گردی کے لیے اربوں روپے دیے وہ کہاں‌گئے؟ وزیراعظم

PM SHEHBAZ SHARIF

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کو انسداد دہشت گردی کے لیے اربوں روپے دیے گئے، ان کا حساب دیا جائے کہ وہ کہاں گئے؟۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پشاور دھماکاافسوسناک ہے۔ تاریخ خیبر پختونخوا کی ماؤں ،بہنوں اور بیٹوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈز کی مد میں 417 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔ صوبوں ،وفاق کا حصہ تقسیم سے پہلے ایک فیصد تھا۔ خیبرپختونخوا کو 417ارب روپے دیے گئے یہ پیسہ کدھر گیا؟۔ 10سال پی ٹی آئی کی حکومت تھی،اللہ جانے 417ارب روپے کہاں گئے۔ انہوں نے کہا کہ بہتان بازی نہیں کررہا،2010ء سے اب تک دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے رقم دی گئی ۔

پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل تھے تو ہم نے سی ٹی ڈی قائم کی۔ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔ خیبرپختونخوا کو اربوں روپے ملے جوکسی اور صوبے کونہیں ملے۔ پی ٹی آئی نے 10سال خیبرپختونخوا میں حکومت کی اور پھر کہا کہ وسائل نہیں ہیں۔صوبے کو دیا گیا پیسہ خیبرپختونخوا کی پولیس اور سکیورٹی فورسزکی بہتری کے لیے استعمال ہوناتھا۔

انہوں نے کہا کہ ایوان کو حقائق بتانا اصل مقصد ہے۔ 2 آپریشنز میں دہشت گردوں پر کاری ضرب لگی۔ دہشت گردی کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں اور دہشت گردی کا یہ ناسور پھر سر اٹھارہا ہے۔ نیکٹا اور سی ٹی ڈی کو بنایا گیا۔ صوبے میں کام ہوا ،پھر بھی شکوہ کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے منہ میں خاک،تاریخ میں ہمارا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آ ج سوال یہ ہے کہ دہشت گردوں کو دوبارہ کون لے کر آیا؟۔ گزشتہ دور میں پختونخوا کو دوبارہ دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ کس طرح کے پی دوبارہ دہشت گردوں کے ہاتھوں میں چلا گیا؟۔ کس نے کہا تھا کہ ان کوگوں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں، یہ ملکی ترقی میں حصہ ڈالیں گے۔ یہ چھبتے ہوئے سوال آج قوم پوچھ رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعے پر کراچی سے خیبر تک ہر آنکھ اشکبار ہے۔ ہم نے مناسب اقدامات نہ کیے تو دہشت گردی پاکستان میں پھیل جائےگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *