April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی اسکواڈ کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا

PAK VS WI TOUR PCB

پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا۔ قومی کرکٹ ٹیم اکیس جولائی سے چوبیس اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی. جہاں دونوں ٹیمیں 2 ٹیسٹ اور 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں مدمقابل آئیں گی۔ قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے بعد اکیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔ دونوں کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد شیڈول منظور کیا گیا. قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کے بعد 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ کی آمد کے پیش سیریز میں دو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
شیڈول کے مطابق ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے میچز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیں گے۔

ابتدائی 2 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 27 اور 28 جولائی کو بارباڈوس میں ہوں گے۔ باقی تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 31جولائی، یکم اگست اور 3 اگست کو گیانا میں کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد قومی اسکواڈ 6 سے 7 اگست تک گیانا میں دو روزہ پریکٹس میچ کھیلےگا۔ جس کے بعداسکواڈ جمیکا روانہ ہوجائے گا۔ جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ میچزپر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

سبینا پارک میں شیڈول سیریز کا پہلاٹیسٹ میچ 12 سے 16 اگست جبکہ دوسرا 20 سے 24 اگست تک کھیلا جائےگا۔ پاکستان نے آخری مرتبہ2017 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *