پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا

PAK VS SA CRICKET

پاکستان نے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔ قومی ٹیم نے دو سو چوہتر رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر حاصل کیا۔ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سیریز کے پہلے میچ میں سنچری اسکور کی۔ اوپنر امام الحق نے ستر رنز بنا کر قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہینوں‌کے وکٹ کیپر محمد رضوان چالیس رنز بنا کر بلے بازوں‌ میں‌ نمایاں رہے۔

امام الحق اور محمد رضوان نے جیت میں‌ اپنا اہم حصہ ڈالا. امام نے ستر رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی.تو محمد رضوان نے مشکل وقت میں چالیس رنز دے کر کامیابی یقینی بنانے میں‌مدد کی.

جنوبی افریقہ کے خلاف امام الحق کی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر اینرچ نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مہمان ٹیم کی جانب سے وانڈر ڈوسن نے ایک سو تئیس رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ڈیوڈ ملر پچاس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری بنا کر بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین تیرہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ قومی ٹیم کے کپتان نے چھہترویں اننگز میں سو اسکور بنا کر،، ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑا۔ بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بالر اینرچ نے آسان فتح کو پاکستان کےلیے مشکل بنا ڈالا۔ پروٹیز بالر نے اکاون اسکور دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *