April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کہاں‌ کہاں‌ کن عہدوں‌ پررہ چکے ہیں؟؟؟

GEN ASIM MUNIR1

پاک فوج کے تعینات ہونے والے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی ، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں ۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان ملٹری اکیڈمی سے فارغ التحصیل نہیں ہیں، انہوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔

جنرل عاصم منیر کو دوران تربیت بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا، تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

جنرل عاصم منیر حافظ قرآن بھی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے بطور لیفٹننٹ کرنل مدینہ منورہ میں تعیناتی کے دوران قرآن پاک حفظ کیا۔

عاصم منیر کا پروفائل انتہائی مضبوط ہے۔ انہوں نے کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔

جنرل عاصم منیر کا کیرئیر

  • اپریل 1986 میں پاک فوج میں 17 آفیسرز ٹریننگ کورس کے ذریعے کمیشن لیا۔ فرنٹیئر فورس 23 بٹالین کا حصہ بنے۔

  • کپتان، میجر اور لیفٹننٹ کرنل کے عہدوں پر ترقی۔ سعودی عرب میں تعینات رہے۔ بریگیڈیئر بنے۔

  • فروری 2014 میں میجر جنرل کے رینک پر اہم ترقی۔

  • 2014 کمانڈر فورس کمانڈ نادرن ایریا تعینات رہے۔ جو اس وقت راولپنڈی کور کے تحت تھی۔

  • 2017 ڈائریکٹر جنرل ملٹری انٹیلی تعینات ہوئے۔

  • اکتوبر 2018 لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی۔ آئی ایس آئی چیف بنائے گئے

  • جون 2019 کورکمانڈر گوجرنوالہ بنائے گئے۔

  • اکتوبر2021 میں کوارٹرماسٹر جنرل مقرر ہوئے۔

  • 24 نومبر 2022 فور اسٹار جنرل۔ آرمی چیف مقرر

  • عاصم منیر 2014ء میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا تعینات ہوئے

  •  وہ 2017ء میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے۔

لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کواکتوبر 2018ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی پھر انہیں ڈی جی ملٹری آئی ایس آئی تعینات کیا گیا، جہاں کچھ عرصہ خدمات کی انجام دہی کے بعد انہیں جون 2019ء میں کور کمانڈر گوجرانوالہ بنادیا گیا۔

عاصم منیر وہ پہلے چیف آف آرمی اسٹاف ہوں گے جو ایم آئی اور آئی ایس آئی دونوں خفیہ اداروں کی سربراہی کر چکے ہیں۔

عاصم منیر اکتوبر 2021ء سے جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو )میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *