April 13, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کیا جائے گا، بھارتی میڈیا

MAULA JATT

انتہا پسندوں کی مخالفت کے باوجود بھارتی سینسر بورڈ کی جانب سے پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز پر غور جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو 30 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کیا جائے گا۔

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 4 دنوں‌میں‌ 62 کروڑ‌ کا بزنس کرلیا

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فلم بھارتی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس سال کی آخری بڑی فلم ہوگی جوکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی۔

رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ فلم کو بھارتی ریاست پنجاب اور دہلی میں ریلیز ’زی اسٹوڈیوز‘ کروارہا ہے۔

شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ’ پربھارت میں تنازع

زی اسٹوڈیوز کی جانب سے فلم کی پنجاب اور دہلی میں ریلیز کی یہ وجہ بتائی گئی ہے کہ مذکورہ فلم پنجابی زبان میں بنائی گئی ہے، اس لیے فلم کی شمالی بھارت میں شاندار پذیرائی کے امکانات زیادہ ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ امید ہے کہ ’زی اسٹوڈیوز‘ کی جانب سے فلم کی پنجاب اور دہلی میں ریلیز کے بعد اسے بھارت کے بڑے شہروں جیسے پونے، حیدرآباد، ممبئی اور بنگلور میں بھی ریلیز کردیا جائے گا۔

جوائے لینڈ آسکرز کیلئے منتخب ہونے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

دوسری جانب، بھارتی ریاست نیو دہلی کے شہر گرگاؤں میں واقع سینماز نے اپنی ویب سائٹ پر’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا پوسٹر اپلوڈ کرتے ہوئے فلم کی 30 دسمبر کو ریلیز کا اعلان بھی کردیا ہے-

میگا کاسٹ ، فُل ایکشن، میگا بجٹ فلم منی بیک گارنٹی آئندہ سال ریلیز ہوگی

بھارتی پنجاب سے یہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ وہاں کے سینما گھروں میں فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا پر فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے بھارت میں 3 دسمبر کو ریلیز ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت کی جانب سے تمام خبروں کی تردید کردی گئی تھی۔

فہد مصطفی فلم قائد اعظم زندہ باد کے بعد اب سندھ پولیس میں بھی انسپکٹر بن گئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *