April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

پی ایس ایل:کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

KARACHI KINGS VS LAHORE QALANDARS PSL

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نےلاہور قلندرز کو 3 وکٹوں‌سے شکست دے دی-

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلےگئے میچ میں کراچی کنگز کےکپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ پر 177 رن بنائے، جواب میں کراچی کنگز نے7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف آخری گیند پر حاصل کرلیا۔ قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق نے 55 اور فخر زمان نے 54 رن کی اننگز کھیلی۔

شائی ہوپ 9، مرزا بیگ 4 اور شاہین شاہ آفریدی ایک رن بناسکے، ڈیوڈ ویسا 24 اور سکندر رضا 22 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے زاہد محمود نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انور علی اور بلیسئنگ موزا ربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

KARACHI KINGS VS LAHORE QALANDARS PSL9
KARACHI KINGS VS LAHORE QALANDARS PSL9

کراچی کنگز نے ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر آخری گیند پر حاصل کرلیا۔

کراچی کنگز کے جیمز ونس 42، ٹم سیفرٹ، 36 اور عرفان نیازی 35 رن بناکر نمایاں رہے۔

تجربہ کار بلے باز شعیب ملک 27 رن بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پی ایس ایل سیزن 9 میں ملتان سلطانز 12 اور پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے، دونوں ہی اگلے مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

اسلام آباد 9 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی 9 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے جبکہ لاہور قلندرز 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے اور پی ایس ایل ٹرافی کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *