April 18, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، جسٹس قاضی فائز عیسی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت

qazi faiz essa justice umar atta bandiyal

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے شریعت کورٹ کے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے وائرل ویڈیو پر وضاحت جاری کردی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وضاحتی بیان میں کہا کہ حلف برداری تقریب کے فوری بعد چیف جسٹس شریعت کورٹ اقبال حمیدالرحمان کی اہلیہ کو مبارک باد دینے گیا، وہاں میری ملاقات چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال سے ہوئی۔

آڈیو لیکس کیس: انکوائری کمیشن نے بھی سپریم کورٹ کے بنچ پر اعتراض اٹھا دیا

انہوں نے کہا کہ میں نے چیف جسٹس پاکستان سے دعا سلام کی اور پھر جسٹس اقبال حمید الرحمان کو مبارک باد دینے چلا گیا تھا، میں شریعت کورٹ کے سابق عالم جسٹس سید محمد انور سے گفتگو کیلئے گیا جہاں چیف جسٹس پاکستان بھی ان سے ملاقات کیلئے پہنچے تھے۔ کسی نے یہ لمحہ ریکارڈ کیا اور غلط طور پر اس بات کا اضافہ کیا گیا کہ میں نے چیف جسٹس پاکستان کو سلام نہیں کیا۔

نگران وزیراعلیٰ‌پنجاب نے جیل میں خواتین پر تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی بنادی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ در اصل میں چند منٹ قبل چیف جسٹس پاکستان سے مل چکا تھا، میرے مڑنے کی وجہ یہ تھی کہ جسٹس اقبال حمید الرحمان میرا اپنے رشتہ داروں سے تعارف کرانا چاہتی تھے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت کیخلاف خبریں نہ پھیلائی جائیں یہ غلط فہمیوں کا باعث بنتی ہیں، سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، گٹھ جوڑ کے ذریعے بنائی گئی کہانیوں کا ماضی میں اپنے خاندان سمیت ان جعلی خبروں شکار رہ چکا ہوں۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل انٹرنیٹ پر شریعت کورٹ کے چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک موقع پر جب چیف جسٹس شریعت کورٹ کے نئے سربراہ سے ملنے پہنچے تو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ وہاں سے چلے گئے تھے۔

اس ویڈیو کی بنیاد پر تاثر دیا جارہا تھا کہ سپریم کورٹ کے دونوں ججز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو دیکھ کر منہ موڑ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *