ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلاب
تہران – پاسدارانِ انقلاب نے ایران کے کلیدی انفراسٹرکچر پر ممکنہ حملوں کے خلاف سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب “عبرتناک” ہوگا۔ خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر، میجر جنرل علی عبداللہی نے واضح کیا کہ دشمن کو کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔
علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہ
ایرانی کمانڈر نے امریکی صدر کے حالیہ بیانات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شکستوں کے بعد اب قومی اثاثوں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جنرل عبداللہی کا کہنا تھا، “جنگ کے آغاز سے ہم نے جو کچھ کہا، اس پر عمل کر کے دکھایا ہے۔ ہماری فورسز ہر چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔”
علاقائی ردِعمل اور جارحیت کا انجام
علاقائی ردِعمل کی وارننگ دوسری جانب ترجمان پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ مزید جارحیت کا جواب صرف ایران تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پورے خطے میں شدید ردِعمل دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو شکست دینے کا خواب دیکھنے والے اب خود اپنی بنائی ہوئی دلدل میں پھنس چکے ہیں۔
