March 25, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
علی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیخدا کا بندہ خدا سے ملا، اسرائیلی حملے میں علی لاریجانی شہید ہو گئےعید الفطر 2026: پاکستان ریلوے کا 4 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ، اطلاق ہوگیاعوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا، پیٹرول فی لیٹر 8 روپے کا اضافہایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ہولڈر اور شیفرڈ کا عالمی ریکارڈ، ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدفعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیخدا کا بندہ خدا سے ملا، اسرائیلی حملے میں علی لاریجانی شہید ہو گئےعید الفطر 2026: پاکستان ریلوے کا 4 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلانپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے فی لیٹر کا بڑا اضافہ، اطلاق ہوگیاعوام پر پیٹرول بم گرادیا گیا، پیٹرول فی لیٹر 8 روپے کا اضافہایرانی سرکاری میڈیا نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے شہید ہونے کی تصدیق کردیٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ہولڈر اور شیفرڈ کا عالمی ریکارڈ، ویسٹ انڈیز کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دے دی

IMRAN KHAN SPEECH IN VIDEO MESSAGE

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دے دی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد مارچ کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے تاہم انہوں نے کمیٹی کے نام منظر عام پر لانے سے انکار کیا ہے، بانی نے کہا کہ نام نہیں بتاؤں گا کیونکہ پھر گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے 24 نومبر کو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہوگا، احتجاج پاکستان بھراور پوری دنیا میں ہوگا، احتجاج تب تک ختم نہیں ہوگا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے۔

عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو وفاقی پلیٹ فارمز پر بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت

فیصل چوہدری کےمطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا احتجاج کی یہ فائنل کال ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 26 ویں ترمیم واپس لی جائے اور ہمارامینڈیٹ واپس کیا جائے، بغیر ٹرائل گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔

فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا احتجاج میں پی ٹی آئی کی پوری لیڈرشپ نکلے گی اور ساری پارٹی کو پتا ہے کس نے کیا کرنا ہے جب کہ احتجاج ختم کرنے کا اختیار ایک کمیٹی کو ہوگا۔

جنرل فیض سے تحقیقات فوج کا اندرونی معاملہ ہے، عمران خان

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور بھی قافلہ لے کر کے پی سے نکلیں گے۔

دوسری جانب عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے فائنل کال دے دی ہے اور ایک ایک کارکن کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ پورے پاکستان میں نکلنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *