April 17, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

وفاقی کابینہ کا انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ

PM SHEHBAZ FEDERAL CABINET

وفاقی کابینہ نے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کے بجائے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

موجودہ ملکی سیاسی اور آئینی بحران سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔

صدر مملکت نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل نظر ثانی کے لیے پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا

وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عطا اللہ تارڑ، ملک احمد خان سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت شہباز شریف نے لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔

وزیراعظم اور کابینہ تین رکنی بینچ کے فیصلے پر عمل نہ کریں، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ قانونی مشاورت اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

عدالتی اصلاحات بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کرانے پر بھی غور و خوض کیا گیا۔

سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کروانے کا حکم

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو انتخابات کے لیے فنڈز دینے کے سپریم کورٹ کے حکم کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ شرکا نے الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے کا فیصلہ کیا اور طے کیا کہ اس معاملے پر پارلیمنٹ سے رائے لی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *