چوہدری شجاعت نے سیاسی صورتحال کے تناظر میں خاندان میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا- اپنے بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ تمام سیاسی فیصلے میری مشاورت سے ہوئے میری مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوںںے کہا کہ ہمارا خاندان اور جماعت ایک ہی پیج پر ہیں۔ جو افواہیں چل رہی ہیں اور چلوائی جارہی ہیں وہ غلط ہیں۔
چوہدری شجاعت نے کہا کہ اب تک پارٹی یا گھر میں جو بھی فیصلے ہوئے ہیں وہ میری مشاورت اور رضامندی کے ساتھ ہوتے ہیں۔ اختلافات کا غلط پروپیگنڈا کر کے جو لوگ سیاسی فائدہ اُٹھاناچاہتے ہیں انہیں بڑی مایوسی ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعداد موجودہ اسمبلی میں سابقہ اسمبلیوں سے زیادہ ہے ان پر الزام لگانا اور شک کرنا غلط بات ہے۔پیسے کے لین دین کے لفظ کا استعمال نہیں ہونا چاہیے خاص کر پڑھے لکھے لوگ اس بات کوپسند نہیں کرتے۔