US LIBRARAY BOOK BACK AFTER 89 YEARS

لائبریری سے لی گئی کتاب 89 سال بعد واپس لوٹا دی گئی

امریکا میں ایک لائبریری سے لی گئی کتاب 89 سال بعد واپس لوٹا دی گئی۔

امریکی ریاست میساچوسیٹس میں قائم ایک لائبریری سے لی گئی کتاب 89 سال بعد واشنگٹن ڈی سی سے مل گئی۔

واٹر ٹاؤن فری پبلک لائبریری کا ایک فیس بک پوسٹ میں کہنا تھا کہ مصنف ایگرٹن آر ولیم جونیئر کی کتاب ہِل ٹاؤنز آف اٹلی لائبریری سے 30 جنوری 1934 کو نکلوائی گئی جس کو 14 دن بعد لوٹایا جانا تھا۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ 89 سال سے غائب کتاب واشنگٹن میں کسی فرد کو ملی جنہوں نے بوسٹن دورے کے دوران لائبریری کو کتاب لوٹائی۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ کتاب کے اندر موجود پالیسی کے مطابق کتاب نکلوانے والے پر تقریباً 656 ڈالرز کا جرمانہ عائد ہوتا ہے۔ خوش قسمتی سے لائبریری تاخیر پر جرمانے عائد نہیں کرتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں