April 13, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر قانونی عمل جاری ہے، وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ

AZAM NAZEER TARAR

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے از خود نوٹس پر قانونی عمل جاری ہے۔

بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عام انتخابات ایک وقت پر ہونے چاہییں۔ آئین میں لکھا ہے کہ الیکشن کرانے کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہے۔ آئین کے مطابق انتخابات کا طریقہ کار موجود ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو الیکشن کروانے کا حکم

پنجاب اسمبلی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہی متنازع طریقے سے ہوئی۔ انتخابات کا معاملہ پہلے لاہور ہائی کورٹ میں گیا۔ گورنر پنجاب نے بھیجی ہوئی سمری پر دستخط نہیں کیے۔ 48 گھنٹے بعد اسمبلی خود بخود ہی تحلیل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن وقت پر ہوں گے، اقلیتی فیصلہ تو فیصلہ ہی نہیں ہوتا اسے ماننا کیسا: مریم نواز

سپریم کورٹ بینچ کے حوالے سے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 9 رکنی بینچ نے پنجاب ، خیبر پختونخوا الیکشن کیس پر سماعت شروع کی۔ چیف جسٹس نے انتخابات التوا کے معاملے پر ازخود نوٹس لیا۔ 2 ججز پہلے ہی اپنی رائے کا اظہار کر چکے تھے۔ 2 ججز نے رائے کا اظہار کرنے کے بعد کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ فل کورٹ بینچ کی درخواست کو نہیں سنا گیا۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کے پی اور پنجاب ہائی کورٹس میں پٹیشنز زیر سما عت ہیں۔ کے پی اور پنجاب میں سکیورٹی خدشات ہیں۔ وفاقی کابینہ نے کہا کہ اقلیتی فیصلہ قابل قبول نہیں۔ عدالت نے کسی سیاسی جماعت کا مؤقف بھی نہیں سنا۔وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر ججز کو بینچ سے دور رکھا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر قانونی عمل جاری ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا ایک بار پھر چیف جسٹس اور سپریم کورٹ‌ کے تین رکنی بینچ پر عدم اعتماد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *