April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کا کانسرٹ امریکا میں زلزلے کا باعث‌ بن گیا

AMERCIAN SINGER TAYLOR SWIFT

امریکا کے شہر سیٹل میں پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ میں شریک مداح 2.3 شدت کے زلزلے جیسی سرگرمی کا سبب بن گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی ) کی ایک رپورٹ کے مطابق زلزلے کی کیفیت 22 اور 23 جولائی کے درمیان لیومین فیلڈ اسٹیڈیم میں ٹیلر سوئفٹ کے ایراز ٹور پرفارمنس کے دوران ریکارڈ کی گئی۔

امریکن سیسمولوجسٹ اور واشنگٹن یونیورسٹی کے جیولوجی پروفیسر جیکی کیپلان اورباچ نے سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں بتا یا کہ زلزلے کی کیفیت کی وجہ ٹیلر سوئفٹ کے مداح اور کنسرٹ میں موجود ساؤنڈ سسٹم بنا جبکہ کانسرٹ کے نئے ریکارڈ نے 2011 کے سیٹل میں ہی قائم کیے گئے شو کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا جسے بیسٹ کوئیک کا نام دیا گیا تھا۔

2 ارب ڈالرز کمانے والی فلم اواتار 2 کا اصل منافع دنگ کردے گا

’بیسٹ کوئیک‘ ریکارڈ امریکی فٹبال شائقین کی جانب سے نیو اورلینز سینٹس ٹیم کے خلاف کھیل کے دوران جشن مناتے ہوئے پیدا کیا گیا تھا۔

’ ٹیلر سوئفٹ کے حالیہ کنسرٹ کی دونوں راتوں میں 1 لاکھ 44 ہزار شائقین شریک ہوئے‘ جیکی کیپلان اور باچ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے حالیہ کانسرٹ اور 2011 میں بنے ریکارڈ کے درمیان فرق صرف 0.3 شدت کا تھا لیکن لرزش دگنی اور مضبوط تھی۔

عمران خان پر تنقید کے باعث گلوکار جواد احمد کا کاروبار ٹھپ ہوگیا

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے حالیہ کانسرٹ کی دونوں راتوں میں ایک لاکھ 44 ہزار شائقین شریک ہوئے۔

کانسرٹ کی کامیابی کے حوالے سے ٹیلر سوئفٹ کی جانب سے بھی انسٹاگرام پوسٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا گیا جس میں ٹیلر سوئفٹ نے سیٹل کنسرٹ کو اپنے بہترین ویک اینڈ قرار دیتے ہوئے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متھیرا کے سوال پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کیوں‌آبدیدہ ہوگئیں؟؟؟

واضح رہے کہ ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ زلزلے کی سرگرمی کہ وجہ بننے جیسا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی میوزک کانسرٹس زلزلے کی سرگرمی کا سبب بنتے رہے ہیں، جس میں 2011 میں نیوزی لینڈ کا فو فائٹرز کنسرٹ ایک واضح مثال ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *