April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

ڈائریکٹر نبیل الرحمان اور ان کی اہلیہ میرے 35لاکھ کھا کر بھاگ گئے: نوشین شاہ کا الزام

nosheen shah and director nabeel

پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے ڈائریکٹر نبیل الرحمان لطفی اور ان کی اہلیہ پر 35لاکھ لوٹ کر بھاگ جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

اداکارہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل پر رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دیگر اداکاروں کے ہمراہ شریک ہوئیں جس دوران میزبان نادیہ خان نے نوشین شاہ سے سوال کیا کہ آیا وہ کبھی کسی کے ہاتھوں بیوقوف بنی ہیں ؟

اس پر نوشین شاہ نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں انہیں بیوقوف بنا یاگیا ہے، ڈائریکٹر نبیل الرحمان لطفی اور ان کی اہلیہ جو کہ بظاہر میری دوست تھی حال ہی مجھ سے 35 لاکھ روپے لے کر بھاگ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں
انڈین اداکارہ راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل خان نے دوسری شادی کرلی
اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ کا شوبز کو خیربادکہنےکا اعلان
اداکار و فلمساز ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کرلی

اداکارہ نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ’ نبیل نے مجھ سے کہا کہ میں کرپٹو کاکام کرتا ہوں تو تم کیوں میرے ساتھ انویسٹ نہیں کرتیں، میں نے ان سے پوچھا مجھے کتنی انویسٹمنٹ کرنی ہوگی؟ اس پر انہوں نے مجھے بتایا کہ 20 لاکھ روپے، جس کے بعد میں نے انہیں اپنی سادگی میں بغیر کسی کاغذی کارروائی کے 20 لاکھ روپے دے دیے، اس کے بعد انہوں نے مجھ سے فلم کی تیاری کیلئے 15 لاکھ روپے مانگے اور میں نے انہیں وہ بھی دے دیے جس کے بعد وہ دونوں میاں بیوی بھاگ گئے‘۔

اداکارہ کی بات سن کر پروگرام میں شریک اداکار علی خان نے کہا کہ کرپٹو کرنسی کاکاروبار اس وقت عروج پر ہے آپ ان سے جاکر اپنا منافع مانگیں جس پر نوشین شاہ نے بتایاکہ نبیل اور ان کی اہلیہ اب غائب ہوچکے ہیں، بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ دونوں میاں بیوی مجھ جیسے کئی لوگوں کو بیوقوف بناکر 6 کروڑ کا فراڈ کرکے بھاگے ہوئے ہیں، ان کے خلاف 2 ایف آئی آر بھی درج ہیں، آپ سب سے گزارش ہے جو بھی نبیل اور ان کی اہلیہ کو جانتے ہیں ان سے چوکنا رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *