April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

بیٹی کو باپ کے پاس منتقل کرنے کی اجازت

1854845 imrankhanandmaryimannawaz 1571947087 162 640x480 1

وزیر اعظم کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب نے ناسازی طبعیت کی شکار مریم نواز کو والد نواز شریف کے پاس اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے امکان ہے انہیں نواز شریف کے سامنے والا کمرہ دیا جائے گا۔

نواز شریف سے ملاقات کے دوران مریم نواز کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور انہیں علاج کی ضرورت پڑگئی ہے اب انہیں والد کے ساتھ ہی زیر علاج رکھا جائے گا جہاں وہ والد کے ساتھ وقت گزار سکیں گی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی ہے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جتنا بھی ہوسکا انہیں اپنے والد کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع دیا جائے۔

چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے اعلی حکام کی جانب سے مریم نواز کو اپنے والد سے ملنے اور ان کے پاس رہنے کی اجازت دینے کے حوالے سے مشاورت مکمل کرکے انہیں اجازت دے دی گئی ہے۔

گورنر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے میری نواز شریف کی صحت سے متعلق بات چیت ہوئی ہے، وزیراعظم نے مجھے اور پنجاب حکومت کو نواز شریف کو بہترین صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ مریم نواز کو ہسپتال میں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت ہونی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ قانون کے دائرے میں رہ کر جتنا وقت مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے کے لیے دیا جاسکتا ہے وہ دیا جائے، ہماری نیک خواہشات نواز شریف کے ساتھ ہیں اور دعا ہے کہ اللہ تعالی انہیں جلد صحت یاب کرے، کوٹ لکھپت انتظامیہ کو مریم نواز کی اجازت ملنے کے بارے میں بتا دیا گیا ہے، جیل حکام کی جانب سے کسی بھی وقت انہیں میاں نواز شریف سے ملنے کے لیے لایا جاسکتا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مریم نواز کو والد کے وارڈ میں ہی کمرہ دیا جائے گا، مریم نواز کو نواز شریف کے سامنے والا کمرہ دیا جا سکتا ہے۔ مریم نواز کی متوقع آمد کے حوالے سے سروسز ہسپتال کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے اور اینٹی رائٹ فورس کی مزید نفری تعینات کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *