April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں ہلاک، ٹرمپ

ABU BAKAR ALBGHDADI DAESH e1572187436362

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں ہلاک ہو گئے۔

روسی میڈیا نے سینئر پینٹاگون عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ ابو بکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

پینٹاگون ذرائع کے مطابق امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے بعد ادلب میں آپریشن کیا۔

دوسری جانب امریک صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی داعش سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے اسے ایک انتہائی خطرناک مشن قرار دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے ابوبکرالبغدادی کی نگرانی کی جارہی تھی اور آپریشن کے لیے موزوں وقت کا انتظار کیا جارہا تھا۔

امریکی صدر نے اسے ایک انتہائی خطرناک مشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران امریکی فوجیوں کو سخت مزاحمت کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم اس دوران امریکی فوج کا کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نےا س موقع پر روس، ترکی ، شامی اور عراقی حکومت کے علاوہ شامی کردوں کا بھی شکریہ ادا کیا ا، ان کا کہنا تھا کہ شامی کردوں کی جانب سے امریکا کو فراہم کی جانے والی معلومات سے بڑی مدد ملی ہے۔

خیال رہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کو دنیا کا مطلوب ترین دہشت گردی قرار دیا گیا جس کے سر کی قیمت 25 ملین ڈالر رکھی گئی تھی۔

اس سے پہلے بھی کئی بار ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *