April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

نامور کمپیئر، فن کار، استاد دلدار پرویز بھٹی چاہنے والوں‌ کے دلوں ‌میں ‌آج بھی زندہ

Dildar pervez bhatti PTV ARTIST

نامور کمپیئر، کالم نگار ، مصنف اور انگریزی ادبیات کے استاد دلدار پرویز بھٹی کی 25 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے. بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر عبور ان کی پہچان بنا۔ دوسری جانب دنیائے موسیقی کے معتبر نام خواجہ خورشید انور کی آج 35 ویں برسی ہے۔

دلدار پرویز بھٹی، دلداری کرنے والا ہمدرد اور مخلص انسان، ہر دلعزیز فنکار اور استاد 30 نومبر 1948ء کو گوجرانوالہ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کیریئر کا آغاز بطوراستاد کیا اور ساہیوال کے گورنمنٹ کالج میں بطور لیکچرار تعینات ہوئے۔

دلدار پرویز بھٹی اپنی حاضر جوابی میں بھی بے مثال تھے۔ تہذیب و ادب کے دائرے میں رہ کر طنز و مزاح اور لوگوں کو ہنسانے کے فن سے وہ بخوبی آشنا تھے۔ انہیں بیک وقت اردو، انگریزی اور پنجابی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ پی ٹی وی کو پنجابی میں پہلا کوئز شو شروع کرنے کا آئیڈیا دلدار پرویز بھٹی نے دیا اور ’’ٹاکرا‘‘ نامی اس پروگرام سے اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔

اس کے علاوہ ’’میلہ‘‘، ’’یادش بخیر‘‘ اور ’’پنجند‘‘ جیسے مقبول عام پروگرام بھی کامیابی سے پیش کیے۔ وہ پی ٹی وی سے 1974ء سے 1994ء تک منسلک رہے۔ دلدار پرویز بھٹی نے تین کتابیں تحریر کیں جن میں ’’دلداریاں‘‘، ’’ آمنا سامنا‘‘ اور ’’دلبر دلبر‘‘ نمایاں ہیں۔

30 اکتوبر 1994ء کو امریکا میں شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ کے دوران دماغ کی شریان پھٹنے سے دلدار پرویز بھٹی اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *