April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

ایک لڑکی نے میرے جنون میں مبتلا منگیتر سے منگنی توڑ ڈالی، بھارتی اداکارہ سونم باجوہ

SONAM BAJWA INDIAN ACTRESS

مقبول بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک لڑکی نے میرے جنون میں مبتلا منگیتر سے منگنی توڑ ڈالی۔

سونم باجوہ ان دنوں پنجابی گلوکار و اداکار ایمی ورک کے ہمراہ اپنی فلم ’کڑی ہریانہ ول دی‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال پر اداکارہ نے حال ہی میں پیش آیا واقعہ سنایا۔

سونم باجوہ نے بتایا کہ ’بریلی ائیرپورٹ پر میں نے ماسک لگایا ہوا تھا، ائیرپورٹ پر ایک خاتون مجھ تک پہنچی اور سوال کیا کہ کیا آپ سونم باجوہ ہیں؟خاتون کے سوال پر میں نے سر ہلادیا، جس کے بعد خاتون نے مجھے کہاکہ ’ تمہاری وجہ سے میری منگنی ٹوٹ گئی‘۔

نامور امریکی اداکارہ کیمرون ڈیز کے ہاں 51 برس کی عمر میں دوسرے بچے کی پیدائش

سونم باجوہ نے بتایا کہ خاتون کی بات سن کر میں ہکا بکا رہ گئی اور مجھے سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ کیا ردعمل دوں لیکن پھر خاتون نے مجھے خود ہی بتایا کہ’میں بہت شکر گزار ہوں، میں نے ایک ایسے شخص سے منگنی کی تھی جو آپ کا دیوانہ تھا اور مجھے یہ بات پسند نہیں تھی لہٰذا میں نے وہ منگنی ختم کردی‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ خاتون نے مجھے یہ بھی بتایا کہ اب ان کی شادی کسی اور شخص سے ہو چکی ہے اور وہ اپنی شادی سے بہت خوش ہیں، جس کے بعد میں مطمئن ہوگئی۔

انسان کی رگوں میں مائیکرو پلاسٹک کی موجودگی کا انکشاف

سونم باجوہ نے مزید کہا کہ اگر میرا ہونے والا شوہر بھی میری بجائے کسی دوسری اداکارہ کے جنون میں مبتلا ہو تو مجھے بھی اچھا نہیں لگے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *