April 14, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

ذیابیطس اور امراضِ قلب روکنے والے چاول کی نئی قسم تیار

NEW FOR OF RICE FOR SUGAR PATIENT

دنیا بھر میں چاول کی نت نئی اقسام بنائی جاتی رہی ہیں۔ اب بھارتی ماہرین نے چاول کی ایک قسم اگائی ہے جو اپنے خاص اجزا کی بنا پرٹائپ ٹو ذیابیطس اور امراضِ قلب کا خطرہ دوررکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

بھارتے کے شمال مشرق میں قدرے خوشبودار چاول کی نئی قسم ’جوہا‘ کی کاشت کی گئی ہے جس میں غیرسیرشدہ فیٹی ایسڈز بھی کوٹ کوٹ پر بھرے ہیں۔ اس طرح یہ چاول دل کے امراض اور ذیابیطس کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: جسمانی اندرونی سوزش ختم کرنے والی چند غذائیں‌

گوہاٹی میں واقع، انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز سے وابستہ سائنسداں، راج لکشمی دیوی نے بتایا کہ خطے میں چاول ایک مرغوب غذا ہے جس میں انہوں نے طبی خواص پیدا کئے ہیں۔

جوہا موسمِ سرما کا چھوٹے دانے والا چاول ہے جس کا ذائقہ اور خوشبو بہت اچھی ہے۔ اگرچہ یہ چاول پہلے بھی کاشت کیا جاتا رہا ہے لیکن ادارے کے سائنسدانوں نے اس پر تحقیق کی۔ تاہم کچھ لوگوں کا اصرار تھا کہ یہ چاول ان امراض میں مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کینسر سے بچنے کے لیے کن غذاوں‌کا استعمال ترک کرنا ضروری؟ 

تحقیق سے معلوم ہوا کہ جوہا چاول میں دو مختلف فیٹی ایسڈز، یعنی لائنولِک ایسڈ (اومیگا6) اور لائنولینِک (اومیگا3) ایسڈ کی کچھ مقدار ہے۔ جسم کے لیے انتہائی مفید اجزا کو انسانی بدن نہیں بناپاتا اور یوں چاول اس کمی کو پورا کرسکتا ہے۔ پھرمزید تجربات نے بتایا کہ چاول کھانے سے خون میں شکرکی مقدار کم کی جاسکتی ہے۔

ضرور پڑھیں:لیموں وٹامن سی کا خزانہ، وزن گھٹائے، گردے کی پتھری بھگائے

اگلے مرحلے پرجوہا کو چوہوں پر آزمایا گیا تو اس میں مزید اینٹی آکسیڈنٹس سامنے آئے۔ پھر معلوم ہوا کہ یہ چاول ایک طبی دوا بن سکتا ہے کیونکہ یہ کولیسٹرول کم کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ تاہم اس چاول میں مزید طبی اجزا بھی شامل کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *