April 12, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

بلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ ن کے خلاف پھٹ‌پڑے، وزیراعظم پر بھی کڑی تنقید

BILAWAL BHUTTO RAWLAKOT

بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن پر تنقید کے نشتر برسادیے۔ آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آر پار کی باتیں کرنے والے پاؤں پکڑنے تک آگئے. یہ پاؤں پکڑ کر وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جیالے سر کٹوائیں گے کسی کا پاؤں نہیں پکڑیں گے. آپ عمران خان کو نہیں گرانا چاہتے تو ہم گرائیں گے۔ یہ چاہتے تھے ضمنی الیکشن میں عمران خان کو کھلا میدان دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے مخالف کو جیل میں بیٹھ کر نظریاتی بنایا تھا۔ جیالے ہمیں منع کرتے تھے۔ ہمیں جیالوں کی بات سننا چاہیے تھی۔ ہم مودی کو شادی میں دعوت پر نہیں بلاتے۔ ہم مودی کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کوتیار ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم پر بھی کڑی تنقید کی. انہوں‌ںے کہا کہ بنی گالہ سے کٹھ پتلی کوبھگائیں گے۔ کٹھ پتلی حکمران نے سارے ملک کو تباہ کیاہے۔ پورے ملک کو بحران میں ڈال دیا ہے۔ تبدیلی کا اصل چہرہ مہنگائی ،بےروزگاری اور مسائل ہیں۔ پچاس لاکھ گھربنانے کا وعدہ کیا گیا لیکن جن کے پاس تھے وہ بھی چھین لیے گئے۔ کشمیریوں کے حقوق پرسودا نامنظور ہے۔

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ لڑنا ہے کشمیر والوں کے ساتھ مل کر لڑنا ہے۔ پوری دنیا کو ماننا پڑے گا یہاں کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے۔ ہم سمجھتے ہیں جواب دینا ہیں تو کشمیر نوجوان جواب دیں گے۔ جنگ اور امن کا فیصلہ کشمیری عوام خود کریں گے۔ آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ نامنظور ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *