April 12, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

ملک بھر میں‌امریکی ڈالر مزید پینتیس پیسے سستا ہوگیا

کرنسی مارکیٹ

ڈالر کے مقابلے میں‌ پاکستانی روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگئی. سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان کو 4 ارب ڈالر کے قرض میں توسیع دینے پر آمادگی کی خبروں کے بعد ملک بھر ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر مزید 35 پیسے سستا ہو گیا۔

پاکستان نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے زر مبادلہ ذخائر میں استحکام رکھنے کے لیے لیے گئے قرض میں تاخیر کے بعد ملکی روپیہ پر مثبت اثرات پڑنے لگے، پاکستان کو نومبر 2020ء سے فروری 2021ء تک برادر ملکوں کے 2.2 ارب ڈالرز پیسے واپس کرنے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 35 پیسے سستا ہونے کے بعد 159 روپے 46 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آئندہ چند ہفتوں کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں مزید گراوٹ دیکھنے کو ملی گئی کیونکہ پاکستان کو غیر ملکی قرض اُتارنے میں وقت مل گیا ہے ، ملکی ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، ایکسپورٹ سے متعلق بھی مثبت خبروں کے باعث روپیہ روز بروز تگڑا ہوتا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *