April 15, 2026 لائیو نیوز
بریکنگ نیوز
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی: 100 انڈیکس میں 16 ہزار سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہیو این سیکریٹری جنرل کا امریکہ اور ایران میں جنگ بندی کا خیر مقدم؛ پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراففضا علی کی تیسری شادی: شوہر اعجاز خان کون ہیں؟پاکستان کی کامیاب سفارتکاری: امریکہ اور ایران میں دو ہفتوں کی جنگ بندی، اسلام آباد مذاکرات کا مرکز بن گیاایران میں تباہ شدہ امریکی ایف 15 طیارے کا دوسرا اہلکار بھی ریسکیو، فائرنگ کا تبادلہایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ ہوا تو عبرت کا نشان بنا دیں گے، کمانڈر پاسدارانِ انقلابعلی لاریجانی کی شہادت کا بدلہ: ایران کا اسرائیل، یو اے ای اور امریکی مراکز پر بڑا حملہوی لاگر رجب بٹ سے علیحدگی اور صلح کی افواہیں: ایمان فاطمہ نے خاموشی توڑ دی

احساس پروگرام میں‌مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے 12 ہزار روپے آگئے

AHSAN IQBAL EHSAAS NLeague GOVT e1589461438254

وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے ذریعے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے نام بھی رقم آ گئی۔
سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے حکومت کے احسا س پروگرام کی شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کہتی ہے احساس پروگرام شفاف ہے، اس پروگرام کے ذریعے احسن اقبال کے نام پر بھی پیسے آئے، یہ شفافیت ہے احساس پروگرام کی۔
سینیٹر مشاہد اللہ خان نے اپنی تقریر میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
مشاہد اللہ کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت اب تک 100 ارب روپے سے زائد رقم تقسیم ہوچکی ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ مشاہداللہ کہتے ہیں احساس پروگرام میں احسن اقبال کے نام بھی پیسا آیا، از راہ تفنن کہتا ہوں کہ یہ نام آپ نے ہی ڈلوایا ہوگا کیونکہ کہیں کا پیسا آپ نہیں چھوڑتے۔
اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جب ان سے سوالات پوچھے جاتے ہیں تو یہ کہتے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اشرافیہ کا بہت ذکر ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں وہ قانون سے بھی بالاتر ہوتے ہیں، اشرافیہ وہ ہے جو بیمار ہو تو علاج کے لیے بیرون ملک جاتا ہے، اجلاس بلاتے ہیں تو وہ نہیں آتے، صحت تو مشاہد اللہ خان کی بھی کافی خراب ہے لیکن وہ اجلاس میں ہیں، پارٹی کے لوگوں کی جان بھی اتنی اہم ہے جتنی اپوزیشن لیڈر کی ہے، اشرافیہ وہ طبقہ ہے جو عوام سے بالاتر ہے۔
ان کا کہنا تھا اپوزیشن بتائے اس کا اپنا کورونا بحران کا پلان کیا ہے؟
مشاہد اللہ خان سے درخواست ہے کہ تنقید کریں لیکن کچھ ایشوز کو سیاست کی نظر نہ کریں، ایسی بات کرکے عوام میں بے چینی نہ پھیلائیں، آپ کی جماعت خود بھی اس کا شکار ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *